تخصص فی الافتاء – برائے علماء کرام
تعارف:
تخصص فی الافتاء کا بنیادی مقصد فضلائے مدارسِ دینیہ میں فتویٰ دینے کی صلاحیت اور ذوق پیدا کرنا ہے تاکہ وہ روزمرہ کے مسائل میں عوام الناس کی دینی رہنمائی کر سکیں۔ عصر حاضر کے تقاضوں اور دینی ضرورتوں کو سامنے رکھتے ہوئے ”تخصص فی الافتاء“ کا ایک جامع نصاب ترتیب دیا گیا ہے جو شرکاء کو فقہی ذوق، علمی صلاحیت اور اخلاقی تربیت دینے میں مفید ثابت ہو گا۔ ماہرین اساتذہ کرام کی زیرِ نگرانی تخصص فی الافتاء کرنے کے بعد طلبہ کرام؛ عوام الناس کی رہنمائی بہتر سے بہتر انداز میں کر سکیں گے ان شاء اللہ۔
خصوصیات:
دورانیہ دو سال۔ فراغت کے بعد عملی میدان میں قدم بقدم رہنمائی – اہم کتب کی جزوی مراجعت – تحریر وتقریر کی صلاحیت کو اجاگر کرنے کے لیے ماہرینِ فن اساتذہ کے لیکچرز۔ ڈیجیٹل لائبریریز اور اہم سافٹ وئیرز سے استفادہ کا طریقہ۔ حفظ الاحادیث- حفظ قواعد الفقہ الحنفی-تمرینِ افتاء -تعارف امہات کتب فقہ – سندِ حدیث کی تخریج کی مشق – تحقیقی مقالہ – مرکز کی سند
تفصیلات و رابطہ:
+92 302 5168787 فیس: 20 ڈالر ماہانہ / پاکستانی طلبہ کے لیے تین ہزار روپے۔